کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کی جانب سے ضلع عمرکوٹ ،تعلقہ بھنیاری،چھار تھر دیہہ ہورنگو میں ایک ادارے کو 14,008ایکڑ سرکاری زمیں کارپوریٹ زرعی فارمنگ کے لیے لیز کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ کارپوریٹ اداروں کو نوازنے کا یہ عملایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے جبکہ مقامی کسانوں کی روزی کے لیے زمین تک رسائی مشکل ہوجائیگی اور وہ محرومی کا شکار ہوجائینگے۔