• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے دورہ ملائشیا و بنگلا دیش کی تیاریاں شروع

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے دورہ ملائشیا و بنگلادیش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ 

اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار 3 فروری سے 5 فروری تک ملائشیاء کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ نے ملائشیا کے دورے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو ملائشیا کے دورے کی دعوت ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم نے دی ہے۔  دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ملائشیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

دورے کے دوران اسحاق ڈار کی ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم سمیت دیگر قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 

سفارتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ماہ بنگلادیش کا دورہ بھی کریں گے۔ 

اسحاق ڈار بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید