• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: ڈاکٹر کی تاخیر سے آمد، پارکنگ ایریا میں بچے کی پیدائش

بہاولپور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال یزمان کے پارکنگ ایریا میں بچے کی پیدائش ہوئی۔ 

بچے کو جنم دینے والی خاتون کے شوہر کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے اہلیہ کو ڈلیوری کےلیے اسپتال لایا تھا۔ 

اس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر 11 بجے کے بعد ڈیوٹی پر آئے اور چیک کیا اور کہا کہ خون کا انتظام کرو یا بہاول وکٹوریہ اسپتال لے جاؤ۔ 

اسکے مطابق ان کے پاس وکٹوریا اسپتال لے جانے کےلیے کرائے اور خون خریدنے کیلئے پیسے نہیں تھے۔

جس کی وجہ سے اسپتال سے بیوی کو واپس گھر لے جانے کیلئے نکل رہا تھا کہ اسپتال کے احاطے میں پارکنگ ایریا میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ 

واقعے کا علم ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دیدیا۔ سی ای او ہیلتھ بہاولپور نے انکوائری کمیٹی بنادی۔

قومی خبریں سے مزید