• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم فائرنگ، نامزد دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں کرم فائرنگ میں نامزد دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے ساتھ اُن کے سہولت کاروں کو بھی نشاندہی کرکے شامل مقدمہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ فورسز کے ساتھ مل کر معاہدے پر من و عن عمل کروایا جائے گا جبکہ کرم میں جاری کشیدگی میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ صدہ سے بگن کی جانب آتے وقت بگن کے مقام پر ڈی سی پر حملہ ہوا، پانچ نامعلوم سمیت 30 افراد مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعے میں ڈپٹی کمشنر کرم اور 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ضلع کرم میں دفعہ 144 کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی 2 ماہ کیلئے پابندی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید