• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایٹوکا 116 سال کی عمر میں چل بسی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جاپان میں دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایٹوکا 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ٹومیکو ایٹوکا 29 دسمبر کو وسطی جاپان کے ایک کیئر ہوم میں دنیائے فانی سے طویل عمر گزار کر کوچ کرگئیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ دنیا کی معمر ترین خاتون تھیں، ٹومیکو ایٹوکا 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئیں تھیں۔ 

جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق وہ 117 سالہ ماریہ برانیاس کی موت کے بعد گزشتہ سال دنیا کی معمر شخص بن گئیں تھیں۔

اب دنیا کی معمر ترین شخصیت 116 سالہ برازیلین خاتون ہیں جو ایٹوکا ​​کے 16 دن بعد پیدا ہوئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید