سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ یا عدالتی حکم کے بغیر سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس حوالے سے خلاف ورزی کرنے والے پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد ہو گا۔
سیکیورٹی سرویلنس کیمرا سسٹم کے آلات یا ریکارڈنگ کو تباہ یا سبوتاژ کرنا بھی قابلِ سزا جرم ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگز کو صرف وزارتِ داخلہ کی منظوری، عدالتی حکم یا تفتیشی اتھارٹی کی درخواست پر منتقل یا شائع کیا جا سکتا ہے۔