سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ یو سی اور ٹاؤن کی جانب سے گٹر کے ڈھکن کی ڈیمانڈز کی جاتی ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ذمے داری پوری نہیں کی جاتی اور الزام تراشی ہوتی ہے، جو اس معاملے میں ذمے دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹاؤن کی جانب سے واٹر بورڈ کو گٹر کے ڈھکن کی درخواست دی گئی ہو اور واٹر بورڈ نہ دے تو واٹر بورڈ کے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت یقینی بنائے گی کہ اس طرح کے واقعات ختم ہوں، شہر بڑا ہے اور مسائل بھی بڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سب کو مل کر مسائل حل کرنا ہوں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کراچی کی ہر گلی میں گٹر کے ڈھکنوں کی حفاظت کرنا ان کا کام نہیں ہے۔
کے ایم سی میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا تھا گٹر کے ڈھکن وہ یا ڈپٹی میئر سلمان مراد نہیں چراتے۔