• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال

ایلون مسک—فائل فوٹو
ایلون مسک—فائل فوٹو

امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی مالی امداد روکنے سے متعلق خط لکھ دیا، اسی موضوع پر ایلون مسک نے بھی سوال اٹھا دیا۔

امریکی رکنِ کانگریس نے افغانستان کے مرکزی بینک کو بھیجی جانے والی رقم کی ترسیل کے بارے میں خطرہ ظاہر کیا ہے۔

خط میں ٹم برشیٹ نے کہا کہ طالبان کو دی جانے والی امریکی غیر ملکی امداد کو روک دیں۔

امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے غیر ملکی امداد کو ’دہشت گردوں‘ کی مالی معاونت کے ساتھ تشبیہ دی ہے۔

خط کے متن کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکی غیر ملکی امداد بالواسطہ طور پر طالبان کی مالی معاونت کر رہی تھی، طالبان کو فنڈز فراہم کرنے سے دنیا بھر میں دہشت گردی کی مالی معاونت کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹم برشیٹ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی امداد کی مد میں ایسی فنڈنگ ختم کی جائے، امریکا کو بیرون ملک اپنے دشمنوں کی مالی امداد نہیں کرنی چاہیے۔

امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ کا خط سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے بھی سوال اٹھا دیا۔

ایلون مسک نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہم واقعی امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید