• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں منفی سات، ایبٹ آباد میں چار، پشاور میں چھ، بہاولپور میں سات، کراچی میں نو اور لاہور میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید