وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کہے ملک کو آگ لگا دو، اُن کے بہکاوے میں کبھی نہیں آنا۔
بہاالدین زکریا یونی ورسٹی ملتان میں طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کا ایندھن مت بننا، نہ کبھی ملک کے خلاف جانا، اگر یہ بات اچھی ہوتی تو کچھ بچے معافی مانگ کر جیل سے باہر نا آتے۔
یونی ورسٹی میں وظائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت جلد طلباء کے بیرونِ ممالک اسکالر شپ کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں، کاروبار کے لیے طلبا کو 3 کروڑ روپے تک قرض بھی دیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں دی جانے والی اسکالر شپس پر کہا کہ ’یہ اسکالر شپس جو دی جا رہی ہیں یہ میرا پیسہ نہیں یہ آپ کا پیسہ ہے اور یہ اسکالر شپس 100 فیصد میرٹ پر اسٹوڈنٹس کو ملی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ 30 ہزار کی30 ہزار اسکالرشپ میرٹ پر دی گئی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ جن گھروں کی سالانہ آمدنی 3 لاکھ روپے سے کم ہےان کے لیے تعلیمی اخراجات اٹھانا آسان نہیں ہے، کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے رہ جاتا ہے تو یہ مریم نواز کی ناکامی ہے۔