• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید لوڈ شیڈنگ برقرار،ملتان میں درجنوں فیڈر گھنٹوں بند،لیہ میں گرمی سے 3افراد ہلاک

ملتان (سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ) جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں شدید لوڈ شیڈنگ برقرار ہے ملتان میں گزشتہ روز  درجنوں فیڈر گھنٹوں بند رہے لیہ میں گرمی سے 3افراد ہلاک  ہو گئے تفصیلات کے مطابق ملتان شہر کو بجلی فراہم کرنے والے درجنوں فیڈرز نماز جمعہ کے اوقات میں بند رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ شیڈول کے مطابق فیڈرز کی بہت بڑی تعداد ساڑھے بارہ بجے دن سے ڈیڑھ بجےدن تک بند رہی جس کی وجہ سےشہریوں بالخصوص نمازیوں کو شدید مشکلات رہیں علاوہ ازیں حبس اورشدیدگرمی کا سلسلہ بدستور جاری   لیہ  دھوری اڈہ میں حبس اورشدیدگرمی کی وجہ سے چکنمبر424 ٹی ڈی اے کا محمدیونس ولد نذیراحمد ،چکنمبر433 کا محمداسلم علوی اور بابا چراغ دین کی اہلیہ جاں بحق ہو  گئی دریں اثنا وہاڑی میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اکثر مساجد میں وضو کے لیے پا نی نا یاب ہو گیا جس کی وجہ سے اکثر نما زی اپنے گھروں سے وضو کرکے آئےشہریوں  ماجد علی ، محمد شوکت ، عظیم علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیاادھر ایس ڈی او واپڈا مٹھن کو ٹ عبدالر حیم خا ن لغا ری نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے دعوی ٰکیا ہے کہ مٹھن کو ٹ و گر د نوا ح میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ  میں کا فی حد تک کمی کر دی گئی ہے کبھی ضرو ری کا م اور دروران با رش بجلی کی سپلا ئی کچھ دیر کیلئے معطل کر نا پڑ تی ہے اس کے علا وہ بجلی کا نظا م کو ٹ مٹھن میں بہتر ہے اور گزشتہ رو ز بجلی کے کھمبے کے ارتھ فا لٹ کی و جہ سے  چند گھنٹے  بجلی بند رہی یہ سب کچھ عوام کے تحفظ کیلئے کیا گیاادھرصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقے صبح سے ہی شدیدحبس اور گرمی کی لپیٹ میں رہے جسکی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سسٹم پر بوجھ بڑھنے کے باعث مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی گئی ۔گزشتہ روز بھی مختلف شہری علاقوں میں 9سے 11جبکہ دیہی علاقوںمیں 15سے 17گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ کئی علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پر بھی بجلی کی گھنٹوں بندش کی گئی ۔ علاوہ ازیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی رہی ۔
تازہ ترین