• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹل پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختون خوا حکومت نے ٹل پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی محکمۂ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پولیس چیک پوسٹس کے لیے درکار فنڈز سے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ محکمۂ داخلہ کے پی وفاقی حکومت سے پاراچنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم کرنے کی درخواست کرے گی اور ٹل پاراچنار روڈ کی حفاظت کے لیے اسپشل پوسٹس فورس قائم کی جائے گی جس میں 399 ایکس سروس مین کو بھرتی کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق ضلع میں تمام بنکرز کو یکم فروری تک ختم کر دیا جائے گا، بنکرز کا خاتمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کیا جائے گا

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کرم کے رہائشیوں سے اسلحہ خریدنے پر غور کرے گی اور اسلحہ لائسنس کے جلد اجراء کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق ضلع کرم سے ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یکم فروری تک اسلحہ جمع کیا جائے گا اور اس اسلحے کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے ذمے ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید