• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا انتخابات میں دھاندلی کیس سے متعلق عدالت سے رجوع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں دھاندلی کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواستِ قابل سماعت ہے یا نہیں تعین عدالت کر سکتی ہے، رجسٹرار نہیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ عوامی مفاد کے کیسز براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو باضابطہ سماعت کے لیے منظور کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید