توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول طلعت محمود کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے دو گواہوں قیصر محمود اور شفقت کو بیان کے لیے طلب کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے ذاتی مصروفیات پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔
پراسیکیوشن ٹیم نے بانیٔ پی ٹی آئیٔ کے وکیل کی درخواست کی مخالفت کر دی۔
پراسیکوشن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی اور بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز موجود ہیں، گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں اور ان پر جرح بھی مکمل کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشۂ خانہ کیس ٹو کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں 5 گواہوں کے بیان ریکارڈ جبکہ 3 پر جرح بھی مکمل کر لی گئی ہے۔