چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو نے سبکدوش امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور پاک امریکا تعلقات میں مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق کیا۔