کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا ڈاک خانے کے قریب گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مرنے والا شخص نشے کا عادی تھا جو کہ روشن دان کے ذریعے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی روشن دان میں ہی پھنس کر ہلاک ہوا جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
اس معاملے کی پولیس مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔