• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت ہم کس سے مذاکرات کریں؟ شبلی فراز نے سوال اٹھا دیا

رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز---فائل فوٹو
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز---فائل فوٹو

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام اور اچھے ماحول کے ساتھ چلنا ہے تو یہ ماحول ختم کرنا ہوگا۔

شبلی فراز نے انسدادِ دہشت عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اس وقت ہم کس سے مذاکرات کریں؟ ان کے پاس اختیار ہے تو ٹھیک ورنہ یہ ہمیں بتادیں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں، ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، ملک پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، ملک کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے جو کردار ہم ادا کر رہے ہیں وہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار سیاسی ہو اور پارلیمانی ہو، وہ کردار ہم ادا کر رہے ہیں، ہمیں انصاف نہیں ملے گا مگر پھر بھی ہم عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کینسر اسپتال بھی بنایا، ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں لیا، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملے گا، سیاستدان بھی اپنے دائرے کے اندر رہ کر فیصلے کریں۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگ جب اپنا مستقبل ڈوبتا دیکھتےہیں تبھی باہر جاتے ہیں ورنہ کون جاتا ہے، افسوس کی بات ہے کہ کوئی اچھا کام کرے تو اسے انتقام کا نشان بنایا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید