• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مندر میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک، 40 زخمی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مندر کے باہر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرپردیش میں مندر کے باہر ہزاروں افراد ٹوکن لینے کے لیے جمع تھے کہ اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں مچنے والی بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ برسوں کے دوران مذہبی اجتماعات میں بھگدڑ مچنے سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید