• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی، جعلساز نے ایوانِ صدر کے سیکریٹری جنرل کے پرسنل سیکریٹری کے کارڈز چھپوا رکھے ہیں۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل اور اس کے پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کےلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید