• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو  نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا کارڈ نکال لیتے اور بہانہ کرتے کہ ہمارا کارڈ بھی پھنس گیا۔

شعیب میمن نے کہا کہ ملزمان کا ایک ساتھی شہری کی مدد کے بہانے اندر آتا اور ہیلپ لائن پر کال ملاتا، ہیلپ لائن پر کال ملانے والا متاثرہ شہری کی تفصیلات حاصل کرتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد میں بزرگ شہری سے ہونے والے فراڈ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آئی، شہری سے فراڈ کرکے اس کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چار لاکھ روپے نکالے گئے، سی سی ٹی وی میں خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کے چہرے واضح ہیں۔

قومی خبریں سے مزید