لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے مستقل حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ مستقل حاضری سے معافی کی درخواست پر حکام آئندہ سماعت پر جواب جمع کروائیں۔
عدالت نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے ٹرائل کا سامنا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پرویز الہٰی کے مطابق عائد الزامات میں وہ قصور وار نہیں۔