• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں جہانگیر خان، محمد علی اور ٹنڈولکر شامل

دنیا کی تاریخ عظیم ترین 50 کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، باکسر محمد علی اور بھارت کے ٹنڈولکر شامل ہیں۔

آسٹریلوی اخبار نے دنیا کی تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، یہ فہرست اسپورٹس صحافیوں کی آرا پر بنائی گئی ہے۔

پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کی اس فہرست میں 25ویں نمبر پر ہیں، اخبار نے انہیں اپنے دور کا ناقابل تسخیر کھلاڑی قرار دیا ہے۔

جہانگیر خان لگاتار 10 برٹش اوپن اور 6 ورلڈ ٹائٹل جیت چکے ہیں، وہ 5 سال تک 555 میچوں میں ناقابلِ شکست رہے۔

آسٹریلوی اخبار کی فہرست میں لیجنڈ باکسر محمد علی کا نمبر 5واں ہے جبکہ واحد بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر 37ویں نمبر پر ہیں۔

آسٹریلوی صحافیوں کی مرتب کردہ فہرست میں باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کا پہلا نمبر، یوسین بولٹ دوسرے، سرینا ولیمز تیسرے، ڈان بریڈمین چوتھے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں لیونل میسی، راجر فیڈرر، ٹائیگر ووڈز، سیمون بائیلز اور مائکل فیلپس بھی شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید