• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس: آگ سے تباہی کے فضائی مناظر سامنے آگئے



لاس اینجلس میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی آگ پر کئی دن گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا، آگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لاس اینجلس کے علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں "پالسائڈز فائر" کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات اور کاروبار ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

فضائی مناظر میں علاقے کی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ 

حکام کے مطابق ہولناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

لاس اینجلس سے 2 لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی، کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے گئے، جبکہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

حکام نے لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ہالی ووڈ ستاروں کو بھی اپنے پُرتعیش گھر چھوڑنا پڑے، لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید