• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارم اپ میچ، ویسٹ انڈیز کو پاکستان شاہینز پر 134 کی برتری حاصل

ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان شاہینز نے 9 وکٹ پر 212 رنز بنالئے۔

اس قبل ویسٹ انڈیز نے8 وکٹ پر 346 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، یوں دن کے اختتام تک مہمان ٹیم کی برتری 134 رنز ہے۔

ویسٹ انڈیز نے گزشتہ روز کے اسکور 7 وکٹ 273 رنز پر اننگز دوبارہ شروع کی اور 8 وکٹ پر 346 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔

جواب میں پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے، محمد ہریرہ 74، محمد سلیمان 42، روحیل نذیر نے 21 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیون سنکلیئر نے 3 جے ڈن سیڈلز اور گوداکیش موتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید