پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کے ایک روزہ کرکٹ میں سنگ میل عبور کرنے کا کیک کاٹا گیا۔
سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کے دوران بابر اعظم نے اپنی ایک روزہ کرکٹ کی 20 سنچریاں مکمل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 136 اننگز میں انجام دیا۔
بابر اعظم کے ایک روزہ کرکٹ ساڑھے 6 ہزار سے زائد رنز ہیں، انہوں نے سنچریوں کی تعداد میں پاکستانی لیجنڈ بیٹر سعید انور کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔
محمد رضوان سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں اپنے 100 ایک روزہ میچز پورے کیے ہیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ساتھیوں اور اسٹاف کے ہمراہ کیک کاٹ کر سیلی بریشن کی، جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا جاری کی ہے۔