سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے کولکتہ ٹیسٹ میں شکست پر بھارتی ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
روی چندرن ایشون نے کہا کہ بھارتی بیٹرز میں اسپن ہوتی گیندوں کو کھیلنے کی کوالٹی کی کمی ہے۔
زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں اسپنرز کو کھیلنے میں بھارت سے بہت بہتر ہیں، ہم اسپن بولنگ کو کھیلنا چیلنج نہیں سمجھتے، یہی سب سے بڑا فرق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارتی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔