گھانا کے دارالحکومت اکرا میں ہونے والی ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے نامور اسکریبل کھلاڑی وسیم کھتری نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
یہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔
وسیم کھتری نے ایونٹ میں کھیلے گئے 32 میچوں میں سے 22 میچ جیتے اور معمولی فرق سے فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہے، تاہم ان کی مجموعی کارکردگی کو عالمی سطح پر بےحد سراہا جا رہا ہے۔
ٹیم کی سطح پر بھی پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، قومی ٹیم میں وسیم کھتری، حسان ہادی، احزام صدیقی، محمد عنایت اللّٰہ اور طارق پرویز شامل تھے۔
اس سال چیمپئن شپ میں 28 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔