پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔
اس سے قبل بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم نے کھیلوں میں سیاست گھسیٹتے ہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔
ویمنز ورلڈ کپ میں بھی انڈین ٹیم نے اسپورٹس کی روکے منافی حرکت کی، کل رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھی دونوں ٹیموں میں ہنڈ شیک نہیں ہوا۔
تاہم ہاکی، فٹ بال اور ہینڈ بال کے پلیئرز نے کھیل میں سیاست کو لانے سے انکار کردیا تھا اور ابھی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے بھی ثابت کردیا کہ کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں۔