ڈپٹی کمشنر نے لوئر کرم گاؤں خار کلی اور بالش خیل میں بنکرز ختم کرنے کا حکم جاری کردیا، بنکرز ختم کرنے پر کل سے کام شروع ہوجائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو حکم نامہ جاری کر دیا، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر و لوئر کرم کو موقع پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، مورچے ختم کرنے کے لیے ضروری اوزار اور ورکرز لے جانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
حکمنامے کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں فریقین کے ایک ایک گاؤں سے بنکرز ختم کیے جائیں گے، دونوں گاؤں میں بنکرز ختم کرنے کیلئے 14 رکنی سرکاری ٹیم جائے گی۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔