• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس: آگ کے شعلوں میں گھِرے گھر میں مکین اور کتا محصور، ویڈیو وائرل


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ کے دوران ایک گھر میں دو افراد اپنے پالتو کتے کے ساتھ محصور ہوگئے۔

لاس اینجلس میں پالیسیڈز کے علاقے میں لگی آگ کے دوران دو افراد اور ان کا کتا گھر میں محصور ہوگئے۔ جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاروں جانب آگ کے شعلوں میں لپٹے گھر میں یہ تینوں اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گھر کے ارد گرد شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے، اس دوران مرد اپنے کتے کو تسلی دینے کے انداز میں کہتا ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا، جبکہ کتا بھی کافی پریشان نظر آرہا ہے۔

دوسری جانب لاس اینجلس سے 2 لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی، کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے گئے،11 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام نےلاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ہالی ووڈ ستاروں کو بھی اپنے پُرتعیش گھر چھوڑنا پڑے، لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید