سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے۔
لاہور میں تھنک فیسٹ میں اظہار خیال کے دوران معید یوسف نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی کے اثرات پہلے سال میں ہی واضح ہو جائیں گے، امریکا کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دو سال میں کیپٹل ہل اور واشنگٹن کو مکمل طور پر اپنے قبضہ کر لے گا، یہاں ہر ایک کا سوال ہے کہ کال آئی کہ نہیں آئی۔
معید یوسف نے مزید کہا کہ ہم خارجہ امور اپنی ماضی کی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے چلاتے ہیں، گزشتہ 20 سے 30 سالوں میں ہم بھارت سے بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم جو بھی پالیسی بنائیں پھر اس کے مطابق کام کریں، ہمیں ایسا ملک نہیں بننا جہاں ہر 3 سال بعد ایک تجربہ کیا جاتا ہے۔