• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت زینبؓ کے مزار پر داعش کی بمباری کی کوشش ناکام، چار افراد گرفتار

دمشق (اے ایف پی)شام کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ذریعے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کو گزشتہ روز بتایاکہ شامی حکام نے دمشق کے مضافاتی علاقے میں داعش کے جہادیوں کی جانب سےمقدس مزار کو اڑانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا،وزارت داخلہ نے گرفتارآئی ایس سیل کے چار ارکان اوران سے برآمد دھماکہ خیز مواد کی تصاویر شائع کردیں۔یہ پہلا موقع ہے کہدمشق کے نئے حکام نے کہا کہ انہوں نے داعش کے حملے کو ناکام بنایا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز نے داعش کی جانب سے حضرت سیدہ زینبؓ کے مزار کے اندر بم دھماکہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی۔وزارت داخلہ نے دارالحکومت کے باہر دیہی علاقوں میں گرفتار کیے گئےچار افراد کی تصاویر شائع کیں جن کی شناخت آئی ایس سیل کے ارکان کے طور پر کی گئی۔اس نے مشتبہ افراد سے مبینہ طور پر قبضے میں لیے گئے سامان کی تصاویر شائع کیں، جن میں اسمارٹ فونز، دو رائفلیں، تین دھماکہ خیز آلات اور متعدد دستی بم تھے۔ان تصاویر میںدو لبنانیوں اور لبنان میں مقیم ایک فلسطینی پناہ گزین کے شناختی کاغذات دکھائے گئے ۔

دنیا بھر سے سے مزید