وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم ارسلان اشرف کو جنوبی افریقا سے لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کے خلاف 2022ء میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔