• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ برائے امراض قلب نے 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

قومی ادارہ برائے امراض قلب — فائل فوٹو
قومی ادارہ برائے امراض قلب — فائل فوٹو

قومی ادارہ برائے امراض قلب نے 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان این آئی سی وی ڈی عبدالناصر کے مطابق 2024ء میں 13 لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

ترجمان این آئی سی وی ڈی عبدالناصر نے بتایا کہ 9857 پرائمری انجیو پلاسٹیز، 3152 کارڈیک سرجریز، 1702 اوپن ہارٹ سرجریز انجام دی گئیں اور 102 انٹروینشنز مکمل کی گئیں۔

عبدالناصر کے مطابق 4 ہزار 500 سے زائد بچوں کو او پی ڈی میں دیکھا گیا، 45 پیڈیاٹرک کارڈیک سرجریز جبکہ1 ہزار 450 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دیگر صوبوں اور علاقوں کے مریضوں کو بھی خدمات فراہم کی گٸیں، این آئی سی وی ڈی کے مفت کارڈیک کئیر سے 1 لاکھ 60 ہزار 427 مریض مستفید ہوئے۔


صحت سے مزید