سکھر پولیس نے سندھ میں حکومت اور سکیورٹی اداروں کے درمیان کشیدگی کی وجہ بننے والے اسد کھرل کی گرفتاری کی تصدیق کر دی اور اس کے خلاف سکھر کے تھانہ آباد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی دیکھ کر گھبرا گیا اور گاڑی پولیس موبائل سے ٹکرا دی۔ چیکنگ کے دوران اسد کھرل کی گاڑی سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
اسد کھرل کےخلاف تھانا آباد کےا یس ایچ او خالد میمن کی مدعیت میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعہ شامل ہے۔
پولیس موبائل کو ٹکر مارنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔