جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
سال 2025 کےلیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے کے تحت معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ اب ایک لاکھ 79ہزار ڈالر ہوجائے گی۔
پارلیمنٹ میں کیے گئے مواخذے کے تحت صدر یون عہدے پر برقرار تو ہیں لیکن آئینی عدالت کا فیصلہ آنے تک بےاختیار ہیں۔
3 دسمبر کو مختصر مدت کیلئے مارشل لا لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔