• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی انٹر بورڈ کے نتائج کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی کمیٹی تشکیل

سندھ اسمبلی : فوٹو فائل
سندھ اسمبلی : فوٹو فائل

 کراچی انٹر بورڈ کے نتائج کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، سندھ اسمبلی میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے قانون میں ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ہوں گے، سعدیہ جاوید، شبیر احمد، طحہٰ احمد اور عبد الوسیم کمیٹی رکن ہوں گے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی صدارت میں کوآپریٹو سوسائٹی کے وقفہ سوالات سے شروع کیا گیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات پارلیمانی سیکریٹری خیرالنسا مغل نے دیے۔

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سوالات ہونے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان مختصر شور شرابا بھی دیکھا گیا۔ اجلاس کے درمیان گیارہویں جماعت کے نتائج کے متعلق طلبہ کے تحفظات دور کرنے کےلیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان اسمبلی موجود ہوں گے جس کی سربراہی صوبائی وزیر سردار شاہ کریں گے۔

ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ترمیمی بل بھی پیش کیا جس کے تحت میڈیکل یونیورسٹیز کےلیے 21 گریڈ کے افسر وائس چانسلر بن سکیں گے۔

یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے ترمیمی بل پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید