• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل کا تاثر PTI کے لوگ آکر بناتے ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔

طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔

طلال چوہدری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی، ملاقات جیل مینئول پر ہوگی، جب یہ جیل مینئول پر مان گئے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات اسی طرح ہوئی جیسے اڈیالا جیل میں پہلے ان کی ملاقات ہوتی رہی، کمیشن کوئی بھی ہو، ٹی او آر اہم ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید