• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر رشید کا نکاح نامے پر دستخط کرنا، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں گوہر رشید، نکاح خواں، حمزہ علی عباسی اور کچھ دیگر لوگوں کے درمیان بیٹھے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔

گفتگو کے دوران نکاح خواں کچھ کاغذات گوہر رشید کی جانب بڑھا کر ان سے دستخط کرواتے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین اس تشویش میں مبتلا نظر آئے کہ کیا یہ ویڈیو اداکار کے نکاح کی تقریب کی ہے؟ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو حمزہ علی عباسی کے نکاح کی تقریب کی ہے اور گوہر رشید نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر گوہر رشید کی اپنی ساتھی اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

کچھ روز قبل میڈیا آؤٹ لیٹ’دی کرنٹ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں کی شادی کی افواہیں اب محض افواہیں نہیں ہیں بلکہ شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

’دی کرنٹ‘  کی رپورٹ کے مطابق گوہر رشید اور کبریٰ خان آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود بھی ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں کبریٰ خان اور شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے ساتھ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی رہیرسل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’بِسمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ، 2025ء کا آغاز ہوگیا ہے‘۔

گوہر رشید نے مزید لکھا کہ’یہ وارمنگ اپ سیشن ہے‘۔

یہ ویڈیو دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین کو لگا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے تو اُنہوں نے کمنٹ سیکشن میں شادی کی مبارکبادیں دینا شروع کردیں جبکہ کچھ تشویش میں مبتلا صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ یہ کس چیز کا وارمنگ اپ سیشن ہے اور کیا ہونے والا ہے؟


انٹرٹینمنٹ سے مزید