• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو جاب کی اہلیہ بھارت میں کمبھ میلے میں بیمار

ٹیک جائنٹ اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پائول--- فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
ٹیک جائنٹ اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پائول--- فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

ٹیک جائنٹ اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پوویل بھارت کے مشہور کمبھ میلے میں شرکت کے دوران بیمار ہو گئیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق لورین الرجی کا شکار ہونے کے باوجود بھی گنگا دریا میں ڈُبکی لگائیں گی۔

ہندو روحانی پیشوا سوامی کیلاش آنند نے میڈیا کو بتایا کہ لورین بیمار ہونے کے باوجود گنگا دریا میں ڈُبکی لگائیں گی، وہ الرجی کا شکار ہیں، وہ اس سے پہلے کبھی اتنے رش والی جگہ پر نہیں گئیں، وہ ہمارے ساتھ پوجا میں شامل رہنا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پوویل 20 جنوری کو نئے امریکی صدر کی حلف برداری سے قبل 15 جنوری تک نیر نجی اکھاڑہ کیمپ، کمبھ ٹینٹ سٹی میں میں قیام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ہندو عقیدے کے مطابق ہندو گنگا جمنا سروستی دریاؤں کے سنگم پر ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔

یاد رہے بھارتی حکومت کو اس میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد کی شرکت کی امید ہے، یہ دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

اس ضمن میں 12 سال بعد منعقد ہونے والے کمبھ میلے کو 4 ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے، جو اگلے مہینے 26 فروری تک جاری رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید