• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب وہی ایس ایچ او رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا: آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی---فائل فوٹو
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی---فائل فوٹو 

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہی ایس ایچ او رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت مختلف اجلاس ہوئے۔

جن میں ڈی آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور زونل ایس پیز نے شرکت کی۔

اجلاسوں میں اسلام آباد کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں، درخواست گزاروں کے ساتھ نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سید علی ناصر رضوی نے پولیس میں جاری ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید