• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں بری کر دیا گیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں بری کر دیا۔

ڈھاکا میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے 2018 میں ہائی کورٹ کی طرف سے سنائی گئی جیل کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خالدہ ضیا، ان کے بیٹے طارق رحمان اور دیگر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور دیگر پر 2001  سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر چوری کرنے کا الزام تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں 79 سالہ خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا جس میں ان پر 2005 میں ایک اور ٹرسٹ سے 31.5 ملین ٹکا کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید