جنوبی بھارت کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 کے کمپوزر دیوی سری پراساد (ڈی ایس پی) نے پشپا پارٹ 3 کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ فلمساز و ہدایتکار سوکومار اسکی اسٹوری پر دوبارہ کام کر رہے ہیں۔
اس فلم میں مرکزی کردار تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن ادا کرینگے۔
یاد رہے کہ الو ارجن کی پشپا 2: دی رول نے بڑی پیمانے پر کامیابی حاصل کی اور فلم بھارت میں باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
پشپا ٹو 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوئی اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود اب تک تھیٹر پر چل رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں دیوی سری پراساد نے کہا کہ اس فرنچائز کی تیسری فلم دراصل پشپا ٹو کی شاندار کامیابی کی بنیاد پر بنائی جا رہی ہے اور ہدایتکار سوکومار انتھک محنت اور جوش و جذبے کے ساتھ فلم کے سین اور اسٹوری پر دوبارہ کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا اس میں کافی چیزیں پشپا تھری کی ضرورت کے مطابق تیار کی جا رہی ہیں۔ تاہم ہمارے پاس کچھ فریگمنٹس اور آئیڈیاز ہیں جو ضرورت کے مطابق وقت کے ساتھ ایک شکل اختیار کرینگے۔