مصنوعی ذہانت کی کمپنی "اوپن اے آئی" نے اپنی حالیہ پالیسی دستاویز میں خاموشی سے ایک اہم تبدیلی کر دی۔
کمپنی نے یہ جملہ ہٹا دیا ہے کہ "اُس کا مصنوعی ذہانت کا ماڈل اپنی بنیاد میں سیاسی طور پر غیرجانبدار ہے"۔
یہ جملہ کمپنی کے اقتصادی خاکے کے اصل مسودے کا حصہ تھا۔ اب یہ جملہ ہٹائے جانے سے مصنوعی ذہانت میں سیاسی تعصب کے حوالے سے بدلتے ہوئے مباحثوں کی طرف اشارہ ملتا ہے۔
اوپن اے آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دستاویز کو سادہ بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ کمپنی کے اے آئی سسٹمز میں غیر جانبداری کی اہمیت پہلے کی طرح برقرار ہے۔