کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ زرعی شعبے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ک اثرات سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلابوں اور خشک سالی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، زرعی پیداوار پانی کی کمی سے متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے وسائل کی کمی کا سامنا ہے، موسمیاتی آفات سے تحفظ کی تیاری اور بحالی کے لیے عالمی مالی امداد کی ضرورت ہے۔