• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دنیا کا مصروف ترین ہونے کا اعزاز برقرار

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ برس خلیجی ممالک کے سعودی عرب، عراق اور دبئی کے بعد تیزی سے ترقی کرنے والا شارجہ ایئرپورٹ پر مذکورہ برس ایک کروڑ 71لاکھ سے زائد مسافروں کی آمد ہوئی جو کہ 2023کے مقابلے میں 11.4فیصد زیادہ رہی۔ دوسری طرف دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے گزشتہ برس بھی دنیا کا سب سے مصروف ترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔ شارجہ ایوییشن اتھارٹی نے اپنے فضائی نیٹ ورک کو مزید توسیع دیتے ہوئے اپنی دو نیشنل ایئر لائنز کو سات نئے ممالک کے لیے فلائٹس آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔ اتھارٹی کے نئے فیصلے جس میں چھ غیر ملکی انٹرنیشنل ایر لائنز جن میں پاکستانی ایئر لائن فلائی جناح بھی شامل تھی نے شارجہ ایئرپورٹ کو دنیا کے 100 ممالک سے مربوط کر دیا جس کی وجہ سے شارجہ ریجنل گیٹ وے بن گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید