پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے آخری دن ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس سے اوپر بند ہوا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہزار 435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پر بند ہوا۔
شیئر بازار میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری دن ایک ہزار 784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35 اعشاریہ 9 ارب روپے میں ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔