پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس تقریباً 800 پوائنٹس مثبت ہوا لیکن ساڑھے 86 ہزارتک جانے کے بعد منفی ہوا۔
کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 5 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا ہے۔
پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس کاروبار اختتام پر 85 ہزار 669 ہے، آج کاروباری دن میں انڈیکس 1 ہزار 7 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی بلند ترین سطح 86 ہزار 451 رہی، جو بینچ مارک 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح بھی ہے۔
حصص بازار میں آج 59 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جن کی مالیت 31 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 2 ارب روپے بڑھی ہے، یوں کاروبار اختتام پر 11 ہزار 174 ارب روپے ہے۔