پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ سے کتے پکڑنے کےلیے ایدھی فاؤنڈیشن سے مدد طلب کرلی۔
پی اے اے نے ایئرپورٹ کے مختلف حصوں میں آوارہ کتوں کی بہتات اور انہیں روکنے کےلیے ایدھی فاؤنڈیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
کراچی ایرپورٹ کے منیجر ایئر سائیڈ اکرام بیگ کی جانب سے ایدھی فاونڈیشن کو لکھے گئے خط میں جنرل ایوی ایشن ایریا سمیت ایئرپورٹ کے اطراف گھس آنے والے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کا عملہ ایئرپورٹ کی حدود میں موجود کتوں کو پکڑ کر لے جائے۔
خط میں بتایا گیا کہ کتے فلائٹ سیفٹی اور طیاروں کے لئے بڑا خطرہ ہیں، ایئرپورٹ ایریا میں کتے انسانی جانوں کےلیے بھی خطرہ ہیں۔
جیو نیوز نے چند دن قبل کراچی ایئرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا اور اطراف میں کتوں کی موجودگی کی خبر دی تھی۔