دوست کی فائرنگ کے نتیجتے میں پشاور یونی ورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا زرعی یونی ورسٹی کا طالب علم مبشر گاڑی میں ساتھی طالب علم کے ساتھ جارہا تھا۔
پولیس کو دیے گئے ملزم کے بیان کے مطابق وہ پستول چیک کر رہا تھا کہ اس دوران گولی چل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔